بھارت میں ڈانٹ ڈپٹ پر میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر پر فائرنگ کردی

دسویں جماعت کے طالبعلم ے جھگڑے کے دوران استاد پر تین گولیاں چلائیں،پولیس


ویب ڈیسک September 24, 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

بھارت میں ڈانٹ ڈپٹ پر میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر پر فائرنگ کردی جھگڑے کے دوران استاد پر تین گولیاں چلائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سیتاپور میں دسویں جماعت کے طالبعلم کو استاد نے دوسرے بچے کے ساتھ جھگڑ کرنے پر ڈانٹا، طا لبعلم نے غصے میں آکر استاد پر پستول سے تین فائر کردیئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم اسلحے سمیت فرارہوگیا جسکی تلاش جاری ہے جبکہ طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کا کہناہے کے زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے، گولیوں سے جسم کے کسی خاص حصے کو کوئی نقصان نہیں ہنچا،مریض کو بہتر طبی امداد کیلئے لکھنؤ منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج میں استاد اور طالبعلم کے درمیان ہونے والی مدبھیڑ کو دیکھا سکتاہے، اس دوران طالبعلم نے پستول کے بٹ مار کر استاد کو زخمی کرنے کی بھی کوشش کی۔

استاد کا کہنا ہے کہ اندازہ نہیں تھا کے ڈانٹ کی وجہ سے طالبعلم کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں