کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 3 روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
کراچی، ٹھٹھ، سجاول، تھر پارکر اضلاع میں ہلکی بارش و بونداباندی ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پیر تک ہلکی بارش اور بوندا باندی اور موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج مطلع جذوی ابرآلود اور ہلکی بارش/ بونداباندی کا امکان ہے،پیر کو بھی رات/ صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے،اگلے3 روز کے دوران پارہ 31 سے 33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ہفتے کو شہر کا مطلع جذوی ابرآلود رہا،معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلیں،پارہ 31.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ شہر میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں دن بھر بحال رہیں، جن کی رفتار 29 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔ صوبے بھر میں موسم گرم و مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے، کراچی، ٹھٹھ، سجاول، تھر پارکر اضلاع میں ہلکی بارش و بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔