ہولی کی خوشی میں ناچنے گانے پر بھارتی طیارے کا عملہ معطل

ہولی سالانہ تہوار ہے اس لئے وہ دل کھول کر ناچے اور مسافروں کو محظوظ کیا اس پر نوکری جاتی ہے تو جائے، عملہ


ویب ڈیسک March 20, 2014
ہولی سالانہ تہوار ہے اس لئے وہ دل کھول کر ناچے اور مسافروں کو محظوظ کیا اس پر نوکری جاتی ہے تو جائے، عملہ فوٹو؛فائل

ایک طرف ملائشین طیارے کے غائب ہونے پر دنیا سوگوار ہے جب کہ دوسری طرف بھارتی طیارے میں عملے نے ہولی منا کر خوب موج مستی کی جس پر جہاز کے پورے عملے کو معطل کردیا گیا۔

گوا سے بنگلور جانے والی بھارت کے فائیو اسپائس جیٹ طیارے میں دوران پرواز ائیر ہوسٹسز ہولی کے رنگ میں ایسی رنگیں کہ جہاز کے مسافروں کو کھانا پینا بھی دینا بھول گئیں اور خوشی میں نشستوں کے درمیان ایئرہاسٹسز نے ایسے ٹھمکے لگائے کہ مسافر بھی کر اٹھ کھڑے ہوئے اور رقص کرنا شروع کردیا۔

ائیر لائن انتظامیہ نے فلائٹ کے دونوں پائیلٹس اور ائیر ہوسٹسز کو اس رنگین ڈانس اور موج مستی پر معطل کردیا ہے۔ دوسری طرف معطل عملے کا کہنا ہے کہ ہولی ان کا سالانہ تہوار ہے اس لئے وہ دل کھول کر ناچے اور مسافروں کو محظوظ کیا اس پر نو کری جاتی ہے تو جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں