ماتلی حیسکو نے نا دہندگی پر25دیہات کی بجلی منقطع کر دی

ایس ڈی او کی سربراہی میں کارروائی، مذکورہ دیہات پر ساڑھے 3 کروڑ روپے واجب الادا ہیں

، بجلی چوروں کو نہیں بخشیں گے، عبدالخالق۔ فوٹو:فائل

بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کا آپریشن، 25 دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی۔


ایس ڈی او عبدالخالق میرانی کی قیادت میں ربنواز نظامانی، زاہد کھوسو، عبدالعلیم اور ٹیم کے ہمراہ ماتلی واپڈا سب ڈویژن کے 25 گاؤں کی بجلی 3½ کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر منقطع کردی گئی ہے۔

متاثرہ گاؤںمیں نظرپور، گاؤں عرس لغاری، گاؤں قبول کیریو، گاؤں کرم منگسی، گاؤں ورڈ موری، گاؤں سومار بھٹی، گاؤں زبندپور، گاؤں مصری منگسی، گاؤں علی بخش پنہور، گاؤں جنید دیر بحر، گاؤں خیر محمد کھوسو، گاؤں ولہو منگسی، گاؤں ننگر منگسی، گاؤں رمضان جوگیانی، گاؤں شفیع محمد نوتکانی، گاؤں سونہارو خاصخیلی، گاؤں پیر بخش ٹالپور، گاؤں ہبرو ٹالپور شامل ہیں۔ عبدالخالق میرانی کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی جاری رہی گی۔ بجلی چور خواہ کتنا ہی بااثر ہو، نہیں بخشیں گے، وصولیوں کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
Load Next Story