بدین باراتیوں کی پک اپ الٹ گئی دولہا دلہن سمیت 36 افراد زخمی

4 کی حالت تشویشناک، حیدرآباد منتقل کردیا گیا، زخمیوںمیں 15 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں


Express News Desk March 21, 2014
4 کی حالت تشویشناک، حیدرآباد منتقل کردیا گیا، زخمیوںمیں 15 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

بدین کے نواحی گوٹھ مٹھی تھری سے گولارچی جانے والی باراتیوں کی پک اپ بدین سے 4 کلو میٹر دور کراچی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹائی راڈ کھلنے سے الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن سمیت 36 افرادشدید زخمی ہوگئے جن میں سے دلہن سمیت 4 افراد کو حالت نازک ہونے پر علاج کے َیے حیدراباد روانہ جبکہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 15 خواتین، 15 بچے اور 6 مرد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں دولہا خمیسو بھل ، دلہن ماروی ڈراموں بھیل، دودو بھیل، گلاب بھیل سمیت 36 باراتی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے