’’میں نے پائل ہے چھنکائی‘‘ کا ری میک کرکے نیہا ککڑ نے ستیاناس کردیا

گلوکارہ فالگونی پاٹھک کی نیہا ککڑ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی خواہش


ویب ڈیسک September 25, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) گلوکارہ فالگونی پاٹھک کی نیہا ککڑ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی خواہش

معروف بھارتی گلوکارہ فالگونی پاٹھک نے اپنے گانے میں نے پائل ہے چھنکائی کے ری میک پر نیہا ککڑ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فالگونی پاٹھک نے اپنے انٹرویو میں نیہا ککڑ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے گانے ''میں نے پائل ہے چھنکائی'' کا ری میک کرکے پورے گانے کا ستیاناس کردیا، میں انکے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہتی ہوں مگر مسئلہ یہ ہے کہ گانے رائٹس میرے پاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس گانے سے بےپناہ محبت سمیٹی تھی کیونکہ اس گانے نے بہت سے لوگوں کے دلوں کو چُھوا تھا۔

میں نے پائل ہے چھنکائی گانا سال 1999 میں ریلیز ہوا تھا، جیسے سرحد پار تک مقبولیت ملی۔

دوسری جانب نئے گانے میں نیہا کے علاوہ پرنایک شرما اور دھانشری کو بھی فلمایا گیا ہے جبکہ پرانے گانوں کی ری میٹنگ کے لیے مشہور تانشک پغچی نے کمپوز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں