جڑواں شہروں میں ڈینگی پھیلنے لگا 180 نئے کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد میں 104 اور راولپنڈی میں 76 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، محکمہ صحت


September 25, 2022
(فوٹو: فائل)

جڑواں شہروں میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 180 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راول پنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملے اور ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 76 پازٹیو مریض سامنے آگئے جن کی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تین اسپتالوں کے 404 بیڈز پر 228 مریض داخل ہیں، بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 101 مریض موجود ہیں، ہولی فیملی میں 67، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 60 مریض داخل ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں اب تک ڈینگی مریض 1766 ہوچکے ہیں، کینٹ کے علاقوں میں ڈینگی کی شدت برقرار ہے، اکثریت مریضوں کا تعلق دھاماں سیداں، چک جلال دین سے ہے،اب تک ڈینگی سے دو مریض کی اموات ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوگنگ اسپرے اور لاروا سرویلنس کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں 104 نئے کیسز سامنے آگئے

اسی طرح اسلام آباد میں بھی ڈینگی بے قابو ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104 نئے کیسز سامنے آگئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں 56 کیسز اور دیہی علاقوں میں 48 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1923 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1150 ہوگئی، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 773 ہے، اب تک ڈینگی سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پمز اسپتال میں ڈینگی کیسز کی تعداد 292 ہے، پولی کلینک میں 80 اور کیپٹل اسپتال میں 40 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں