ویانا میں اقوام متحدہ آفس کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج

احتجاج کے دوران اقوام متحدہ کو کشمیر سے متعلق قراردادوں کی یقین دہانی کرائی گئی


ویب ڈیسک September 25, 2022

یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستانی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی اور پاک فرینڈز آسٹریا کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Kashmir-2


مظاہرین کی جانب سے احتجاج ویانا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں سیشن کے موقع پر یو این دفتر کے سامنے کیا گیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے بین الاقوامی برادری کو اقوام متحدہ کی کشمیر کے بارے میں قرار دادوں کی یاد دہانی کرائی گئی۔

kashmir-1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں