آڈیو لیک سے واضح ہوگیا مریم کے داماد نے بھی پیسے بنائے عمران خان

ہماری حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کی تھی لیکن انہوں نے کاروبار شروع کردیا، کرک میں جلسہ عام سے خطاب

ہماری حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کی تھی لیکن انہوں نے کاروبار شروع کردیا، کرک میں جلسہ عام سے خطاب (فوٹو : فائل)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلیے اقتدار میں آئی، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔

کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کا مقصد این آر او لینا تھا، موجودہ حکومت کا مقصد مہنگائی ختم کرنا یا ترقی کرنا نہیں تھا ، انہوں نے ماضی میں 1100 ارب کی کرپشن کی۔


آڈیو لیک کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی یہ ہے کہ اس سے سچ نہیں بولا جاتا، مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، یہ جو ٹیپ لیک ہوئی ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے، ہماری حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کی تھی لیکن انہوں نے کاروبار شروع کردیا۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیوز لیک، مریم نواز کے داماد کیلیے لندن سے پاور پلانٹ منگوانے کا انکشاف

عمران خان نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے ان چوروں کا مقابلہ کرنا ہے، ان چوروں کی غلامی سے مرجانا بہتر ہے، یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں۔
Load Next Story