امدادی سامان سے لیس ٹرین ترکیہ سے پاکستان پہنچ گئی
امدادی سامان اندرون صوبہ بذریعہ سڑک متاثرین کے لیے بھجوایا جا رہا ہے
سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے لیس 24 بوگیوں پر مشتمل ٹرین ترکیہ سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق 24 بوگیوں پر مشتمل ٹرین گزشتہ روز امدادی سامان لے کر دالبندین اسٹیشن پہنچی، امدادی سامان میں خیمے، کمبل، فوڈ، اور کچن کا سامان شامل ہے۔
بوگیوں سے امدادی سامان اتار کر اندرون صوبہ بذریعہ سڑک متاثرین کے لیے بھجوایا جا رہا ہے، کیونکہ ٹرین آپریشن معطل ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کی جانب سے دالبندین اسٹیشن پر اب تک 89 بوگیوں پر مشتمل 4 ٹرینیں پہنچ چکی ہیں۔