حامد خان کی پی ٹی آئی میں اہم عہدے پر واپسی
عمران خان نے حامد خان کو ایڈوائزری کونسل کی صدارت دے دی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کنارہ کشی اختیار کرنے والے بانی رکن اور معروف قانون دان حامد خان کو واپسی پر اہم ذمہ داری سونپ دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیئرمین ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایڈوائزری کونسل چئیرمین عمران خان کو اہم ترین اور ضروری نوعیت کے معاملات پر اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلیے فواد چودھری کو بھیجا گیا، پی ٹی آئی رہنما
ایڈوائزری کونسل کی صدارت حامد خان کریں گے جبکہ اس میں شامل دیگر اراکین میں نجیب ہارو، ارشد داد، جمال انصاری، خالد مسعود، سلیم جان، یعقوب اظہر، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری بھی شامل ہوں گے۔