زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2732 کروڑ ڈالر کا اضافہ

مجموعی ذخائر 9.65 ارب، سرکاری ذخائر 18.5کروڑ اضافے سے4.88ارب ڈالر ہوگئے


Business Reporter March 20, 2014
پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ میں دوست اسلامی ملک کی جانب سے دی گئی رقم شامل نہیں۔ فوٹو: محمد عظیم/ایکسپریس

پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ میں دوست اسلامی ملک کی جانب سے دی گئی رقم زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ظاہر نہیں ہوسکی۔

ملٹی لیٹرل،بائی لیٹرل اور دیگر ذرائع سے رقوم کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں27کروڑ32لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 37 کروڑ57لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 9 ارب 64 کروڑ 89لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 14 مارچ 2014کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 18کروڑ 50لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4ارب 62کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 4ارب 80کروڑ 80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر8کروڑ73لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 75کروڑ31لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 4ارب 84کروڑ4لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری ذخائر میں اضافے کی وجہ ملٹی لٹرل اور بائی لٹرل اور دیگر آفیشل ذرائع سے حاصل ہونیوالے 21کروڑ 90لاکھ ڈالر ہیں، اس ہفتے کے دوران 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں