اپنے ہمنام کرکٹر کے انتقال پر عثمان شنواری کو اپنی خیریت سے آگاہ کرنا پڑ گیا
اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، عثمان شنواری کا ٹویٹ
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے اپنے ہم نام کرکٹر کے انتقال پر ٹویٹ کرکے شائقین کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔
لاہور میں عثمان شنواری کے ہم نام 46 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری کے انتقال کی خبر پھیل گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عثمان خان شنواری نے اپنی خیریت سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ شکر، میں بالکل ٹھیک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ''میرے پورے خاندان کو لوگ کال کر رہے ہیں لہٰذا اتنی بڑی خبر چلانے سے قبل تصدیق کر لیا کریں''۔
مزید پڑھیں؛ لاہور میں دوارن میچ ہارٹ اٹیک سے کرکٹر چل بسا
واضح رہے کہ کوآپریٹ ویٹرن لیگ کے میچ میں 46 سالہ عثمان شنواری میدان میں فیلڈنگ کے لیے کھڑے تھے کہ اچانک گر گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔