
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجگور میں ایک روز قبل محمد ایاز نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا، جس کا تعلق محکمہ صحت سے تھا۔ عینی شاہدین اور اہل خانہ نے بتایا کہ قتل کی واردات میں پولیس اہلکار محمد ملوث ہے۔
ڈپٹی کمشنر نعیم گچکی کے مطابق پنجگور لیویز نے ملزم کا تعاقب کیا اور اُسے پاک ایران سرحد چیدگی کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔ لیویز نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا جس کے بعد اُسے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔