مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی پی ٹی آئی ایک ہی نظام کے محافظ ہیں سراج الحق

ہمارے حکمران ہر در پر جھکے،سوال کیا،کشکول پھیلائے، لیکن اللہ کے سامنے نہیں جھکتے


ویب ڈیسک September 26, 2022
تینوں سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو اور سودی معیشت پر اکھٹی ہیں، امیر جماعت اسلامی (فوٹو فائل)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ایک ہی نظام کے محافظ ہیں۔

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے حکمران ہر در پر جھکے،سوال کیا،کشکول پھیلائے، لیکن اللہ کے سامنے نہیں جھکتے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو اور سودی معیشت پر اکھٹی ہیں۔ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی دراصل ایک ہی نظام کے محافظ ہیں۔ ہماری لڑائی فرد یا پارٹی سے نہیں بلکہ اللہ کا نظام نافذ کرنے کی جدو جہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کوپوری قوم مسترد کرتی ہے ۔ خواجہ سراؤں کو تمام حقوق دیے جائیں۔ جماعت اسلامی ہمیشہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی بات کرتی رہی ہے،جو ان کا بحیثیت پاکستانی حق ہے۔ ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے موجودہ ایکٹ 2018 میں خامیاں موجود ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ٹرانس جینڈرز ایکٹ میں ترامیم لے کر آئی ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اسے قبول کرے۔ جماعت اسلامی سمیت ہر مسلمان ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر وقت بیدار اور تیار ہے۔ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جس پر کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں