ملک میں کورونا کے مزید 55کیسز رپورٹ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک
24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 0.50 فی صد ریکارڈ کی گئی
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 55 کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 73 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
COVID-19 Statistics 26 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,065
Positive Cases: 55
Positivity %: 0.50%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 73
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 65 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 55 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 73 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 0.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران عالمی وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔