پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گرکرتباہ2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ہرنائی کے علاقے میں فلائنگ مشن پر تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 26, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسروں سمیت 6فوجی اہلکاروں کی شہادت پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے:فوٹو:آئی ایس پی آر

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل،صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 2میجرز سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا بیان میں کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پوری قوم غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں