مریم اورنگزیب کو لندن میں ہراساں کرنے پر وزیراعظم کا غم و غصے کا اظہار

مریم نواز نے بھی وفاقی وزیراطلاعات نے لندن میں بدتمیزی پر ردعمل کا اظہار کیا


ویب ڈیسک September 26, 2022
فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر وزیراعظم شہباز شریف نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب سے تحریک انصاف لندن کے کارکنوں کی بدتمیزی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے حامیوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات سے بدتمیزی پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی ردعمل دیا اور کہا کہ 'مجھے تم (مریم اورنگزیب) پر بے حد فخر ہے'۔





خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں لندن میں واقع کافی شاپ میں مریم اورنگزیب کو پی ٹی آئی کے مرد و خواتین کارکنوں نے ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں