مریم اورنگزیب کو لندن میں ہراساں کرنے پر وزیراعظم کا غم و غصے کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب سے تحریک انصاف لندن کے کارکنوں کی بدتمیزی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے حامیوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔
The manner in which Marriyum Aurangzeb dealt with the harassment from the PTI supporters shows her grace. By her calm & honorable conduct, she exposed the ugly face of the harassers & their promoters.
We are proud of her.
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں لندن میں واقع کافی شاپ میں مریم اورنگزیب کو پی ٹی آئی کے مرد و خواتین کارکنوں نے ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔