فرانس میں لینڈنگ کے وقت بے قابو طیارہ جھیل میں ڈوبنے سے بچ گیا

کارگو طیارے میں سوار 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، فرانسیسی حکام


ویب ڈیسک September 26, 2022
طیارے حادثے کے بعد ائیرپورٹ کو غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا:فوٹو:سوشل میڈیا

فرانس میں ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے وقت جھیل میں ڈوبنے سے بچ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس سے ٹیک آف کرنے والا ایک کارگو طیارہ مونٹ پیلیئر ائیرپوررٹ پر لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوگیا اوررن وے سے نکل کر جھیل کے کنارے جا کر رک گیا۔

بوئنگ 737 طیارے کا اگلا حصہ اس انداز سے کنارے پر جا کراٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز نگر انداز ہو۔ فرانسیسی حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 60 فائرفائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ کارگو طیارے میں سوار 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ائیرپورٹ کو مسافراورکارگو طیاروں کے لئے غیرمعینہ مدت تک کے لئے بند کردیا گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں