خواتین ڈینگی ورکر کو راہ چلتے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

موٹر سائیکل سوار ملزم لیڈی ورکر کا دوپٹہ کھینچ کر فرار ہوگیا، پولیس گرفتاری میں ناکام

موٹر سائیکل سوار نے ڈینگی ورکرز کا کام کرنا محال کردیا

صوبائی دارالحکومت میں خواتین ڈینگی ورکر کو راہ چلتے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں موٹر سائیکل سوار نے ڈینگی ورکرز کا کام کرنا محال کردیا۔ دوران ڈیوٹی خاتون ڈینگی ورکر کو حراساں کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم لیڈی ورکر کا دوپٹہ کھینچ کر فرار ہوگیا۔


یہ خبر بھی پڑھیے: راولپنڈی میں ڈینگی ٹیم پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی

واقعے کے بعد لیڈی ورکر ربیعہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزم ایک ماہ سے لیڈی ورکرز کو تنگ کر رہا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسلام پورہ آپریشن ونگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کو حراست میں لے کر انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Load Next Story