’خوش قسمتی‘ کی علامت نایاب گلابی ہیرا نیلامی کے لیے تیار

اُمید کی جارہی ہے کہ یہ نایاب ہیرا ساڑھے 3 کروڑ ڈالر سے زائد میں نیلام ہوگا

اس نایاب ہیرے کا وزن 18اعشاریہ 18 قیراط ہے(اسکرین شاٹ)

خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا دنیا کا خوبصورت ترین نایاب گلابی ہیرا رواں برس نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر کے نایاب زیورات، ماسٹر پیس اور دیگر قدیم اور قیمتی اشیاء کی نیلامی کرنے والے ادارے کرسٹیز آکشن ہاؤس نےاعلان کیا ہے کہ 18 قیراط سے زیادہ وزن کا حامل ناشپاتی کی شکل کا دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا نومبر میں نیلامی کے زریعے فروخت کیا جائے گا۔

کرسٹیز کے مطابق یہ ہیرا ایشیا میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اس لئےانہیں پوری اُمید ہے کہ یہ ہیرا 'دنیا بھر کے شوقین افراد' کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائے گا جس کی نیلامی ہانگ کانگ میں ہوگی۔




کرسٹیز آکشن ہاؤس میں زیورات کی ماہر انجیلا برڈن کا کہنا ہے کہ 'یہ ایک خوبصورت پتھر ہے اور اس سائز کا گلابی رنگ کا ہیرا ملنا نہایت مشکل ہے'۔

 

واضح رہے کہ ہلکے ی گلابی رنگ کا یہ چمچماتا ہیرا ایک انگوٹھی پر نصب کیا گیا ہے جو دو طرف سے بڑے سفید ہیرے سے جڑا ہوا ہے، اس نایاب ہیرے کا وزن 18اعشاریہ 18 قیراط ہے۔

اس سے قبل 2018 میں کرسٹیز نے 18.96 قیراط کا 'ونسٹن پنک لیگیسی 'نام کا ہیرا پانچ کروڑ ڈالر میں فروخت کیا تھا۔
Load Next Story