توہین عدالت کامجوزہ قانون آرٹیکل 25کی صریحاًخلاف ورزی

قانون چیلنج ہوجائیگااوراعلیٰ عدلیہ اسے اڑاکررکھ دے گی،سابق پی...


ایکسپریس July 10, 2012
قانون چیلنج ہوجائیگااوراعلیٰ عدلیہ اسے اڑاکررکھ دے گی،سابق پی پی وزیرکی گفتگو

حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا توہین عدالت کا نیا قانون آئین سے متصادم ہے اس لیے اسے اعلیٰ عدلیہ میںچیلنج کردیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے ایک سابق وفاقی وزیر قانون اور سینئر رکن پارلیمنٹ نے پارٹی نظم و ضبط کے تحت نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ''ایکسپریس'' کو بتایا ہے کہ توہین عدالت کے قانون کا نیا بل آئین کی شق 25کی صریحاً خلاف ورزی ہے

جس کے باعث قانون بننے کی صورت میں اعلیٰ عدلیہ اسے اڑا کر رکھ دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کی شق25کی ذیلی شق ایک کے مطابق ''قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور انھیں قانون کے مساوی تحفظ کا حق حاصل ہے۔''انھوں نے کہا کہ جبکہ مجوزہ توہین عدالت بل اس مساوی حق کی نفی کرتا ہے کیونکہ اس میں وزیراعظم، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ سمیت بہت سوں کو استثنیٰ دے دیا گیا ہے

۔انھوں نے کہا کہ یقیناً یہ مجوزہ قانون پاس ہونے کی صورت میں اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کردیا جائے گا،کوئی بھی پاکستانی شہری آرٹیکل 25 کی نفی ہونے کے ناطے اس کو چیلنج کرسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں