منی لانڈرنگ کیس جیکولین فرنینڈس بڑی مشکل سے بچ گئیں

اداکارہ منی لانڈرنگ کے کیس میں آج دہلی کی پٹیالہ عدالت میں پیش ہوئی تھیں


ویب ڈیسک September 26, 2022
جیکولین فرنینڈس پر اپنے دوست چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنےکے الزامات ہیں(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی سپر اسٹار جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ میں ملزم نامزد اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بڑا ریلیف مل گیا، اداکارہ منی لانڈرنگ کے کیس میں آج دہلی کی پٹیالہ عدالت میں پیش ہوئی تھیں جہاں پر انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست کی جس کو عدالت کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے دوست چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جس وجہ سے وہ کئی مرتبہ تفتیش کیلئے پیش ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب چندر شیکھر اس وقت جیل میں ہیں جن پر الزام عائد کہ انہوں نے ادیتی سنگھ اور شویندر سنگھ سے 215 کروڑ بھارتی روپے بھتے کی شکل میں وصول کیے اور اسی سلسلے میں ملزمان کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں