سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور ہائیکورٹ نے سلیم شہزاد کے قابل ضمانت وارنت جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا


ویب ڈیسک September 26, 2022
فوٹو فائل

پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے سابق ڈی جی نیب کے پی کے سلیم شہزد کے اپنے اہلکار خطاب گل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں وارنٹ گرفتار کردئیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سلیم شہزاد کے خلاف 2015 میں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قاضی جواد احسان اللہ ایڈوکیٹ نے مطالبہ کیا کہ سیشن کورٹ نے سلیم شہزاد کو ستمبر میں مقدمے سے بری کیا تھا, عدالت سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد کی سیشن کورٹ سے بریت کو خطاب گل کی بیٹی صائقہ نے ہائی کورٹ میں چلنج کیا ہوا ہے، سیشن کورٹ نے فیصلے میں خطاب گل کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو نظر انداز کیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سلیم شہزادکے قابل ضمانت وارنت جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں