پاکستان کو دوبارہ بلندی پر لے جائیں گے اسحاق ڈار
ہم پہلے بھی نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایسی پوزیشن پر لے گئے تھے کہ جب پاکستان دنیا کی 18 ویں معیشت بننے جارہا تھا
نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اسی بلندی پر لے جائیں گے جس پر نواز شریف کے دور حکومت میں تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے وزیر خزانہ کی آج وطن واپسی ہوگی اور وہ جلد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اسحق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، دونوں شخصیات آج رات نو بجے تک وطن پہنچیں گی۔ اسحاق ڈار کل سینیٹر اور بدھ کو بطور وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ جس دفتر سے میں میڈیکل کے لیے آیا تھا آج اللہ تعالیٰ مجھے اسی دفتر میں واپس بلارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایسی پوزیشن پر لے گئے تھے کہ جہاں ہم دنیا کی 18 ویں معیشت بننے جارہے تھے، خدا مجھے توفیق دے تو پاکستان کو دوبارہ اسی بلندی پر لے جائیں۔
یہ پڑھیں : اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں کم شرح سود تھی، شرح نمو بلند تھی، روپیہ مستحکم تھا، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم معیشت کو نیچے سے اوپر لے جائیں، جس کے لیے پہلے گرتی ہوئی اکانومی کو روکیں گے پھر اس کی سمت تبدیل کریں گے خدا ہمیں اس کی توفیق دے۔
اپنے مقدمے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا مجھ پر بنایا گیا مقدمہ بے بنیاد تھا، مجھ پر بیس سال کے ٹیکسز جمع نہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا جب کہ میں نے کبھی بیس دن بھی ٹیکس ڈیلے نہیں کیا۔