پاکستان فٹبال ٹیم نے برازیلی گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

غیر ملکی کوچ نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کو جوائن کرلیا


یوسف انجم September 26, 2022
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان فٹبال ٹیم کے لیے برازیلی گول کیپنگ کوچ مارسیلو کوسٹا شروڈر کی خدمات حاصل کرلی گئیں، غیر ملکی کوچ نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

مارسیلو کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے 1994میں ساﺅپاﺅلو کپ میں جونیئر سوکر سے کیریئر کا آغاز کیا اور 1997 تک گرین پلینیٹ سے وابستہ رہے۔

انہوں نے گول کیپنگ کوچنگ میں اے ایف سی لیول تھری کے ساتھ برازیل اور قطر کی فیڈریشن کے تحت بھی سرٹیفکیٹ حاصل کیے، 2010 میں فیفا گول کیپنگ کوچنگ کورس بھی مکمل کیا۔ انٹرنیشنل کوچنگ سرٹیفکیٹس اور پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے مارسیلو فروری سے نومبر 2019 تک پاکستان فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ 2022کوالیفائرز کے لیے تیاریوں میں معاون رہے ہیں۔

مارسیلو کا کہنا ہے کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت خوش اور صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر پی ایف ایف کا شکر گزار ہوں، اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گول کیپرز کی کارکردگی میں نکھار لانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

برازیلی گول کیپنگ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، مناسب رہنمائی اور ٹریننگ سے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔