کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے نزدیک نجی بینک کے گارڈ نے 5 ساتھیوں سمیت 80 لاکھ روپے لوٹ لئے


ویب ڈیسک March 21, 2014
پولیس اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران یہ گیارہویں بنک ڈکیتی ہے۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

شہر میں رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کے دوران بینک کا گارڈ 5 ساتھیوں کی مدد سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ایف بی ایریا میں واقع یوسف پلازہ کے نزدیک نجی بینک میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، بینک لوٹنے میں سیکیورٹی گارڈ رحمت سمیر ملوث ہے۔ انہوں نےکہا کہ 7 بج کر 15 منٹ کے قریب بینک گارڈ نے 5 ساتھیوں کے لئے دروازہ کھولا اور 80 لاکھ روپےلوٹ لئے۔ واردات کے بعد بینک کا گارڈ بھی ملزمان کے ساتھ فرار ہوگیا۔

پولیس اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران یہ گیارہویں بنک ڈکیتی ہے تاہم پولیس اب تک ایک بھی بینک ڈکیتی کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں