پنجاب کا ہیلتھ کارڈ پروگرام میں جگر کی پیچیدہ سرجری شامل کرنیکا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی
پنجاب حکوت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں جگر کی پیچیدہ سرجری کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری بھی بچوں کے ہیلتھ کارڈ میں شامل کریں گے، مریضوں کو جگر، گردے اور لبلبے کی سرجری کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔