ماحور شہزاد پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بیڈمنٹن کیلیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

وہ پاکستان کی پہلی بیڈ منٹن خاتون اولمپک کھلاڑی ہیں


Sports Reporter September 26, 2022
فوٹو : ماحور شہزاد/ٹویٹر

پاکستان کی پہلی بیڈ منٹن خاتون اولمپک کھلاڑی اور مسلسل چھ بار کی قومی ویمن بیڈ منٹن چیمپئن ماحور شہزاد کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بیڈمنٹن کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

پروگرام میں اقرا یونیورسٹی کو سندھ میں خواتین اور وفاقی ریجن میں مرد و خواتین دونوں کے ٹیلنٹ ہنٹ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اسپورٹس کے میدان میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں مدد و معاون ثابت ہوگا اور اس کے ذریعے مستقبل کے ستاروں کو نئی راہیں اور بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شیخ الجامعہ اور صدر اقرا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، جاوید میمن، انچارج اسپورٹس پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر سید شیراز موہانی، مبشر مختار اور ماحور شہزاد نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔