بھارتی روپیہ ڈھیر ڈالر20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

برطانوی پاؤنڈز بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


ویب ڈیسک September 26, 2022
ڈالر اور پاؤنڈ 2002 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، فوٹو: فائل

امریکی ڈالر نے ایک اونچی جست لگا کر بھارتی روپے کو بھی چت کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور آج ایک ڈالر 81.30 بھارتی روپے کے برابر ہوکر 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح پاؤنڈز نے بھی 114.50 روپے پر پہنچ کر بھارتی روپے کو ڈھیر کردیا۔

ڈالر اور پاؤنڈز کی قیمتوں میں اس تاریخی کمی اور بھارتی روپے کی بے قدری کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) جز وقتی ریلیف کے لیے ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا تاہم یہ اقدام ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔

ایک طرف تو بھارتی روپے کی قدر کی مسلسل گر رہی ہے لیکن دوسری جانب مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہوکر مغربی ممالک سے اسلحہ اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے بڑے بڑے معاہدے کرنے میں مصروف ہے۔

بھارتی روپے کی قدر میں کمی سے ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے غریب شہریوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ بیروزگاری کا طوفان الگ تباہی مچارہا ہے جب کہ کورونا اب بھی ایک خطرہ بنا ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔