سہراب گوٹھ میں واردات صحافی و یوٹیوبر لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم

موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو چند منٹوں میں 2 سال کی محنت کے بعد جمع کیا گیا سامان لے کر فرار ہوگئے، صحافی


ویب ڈیسک September 26, 2022
فوٹو: اسکرین گریب

سہراب گوٹھ میں واردات کے دوران ڈاکو صحافی و یوٹیوبر سے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے لینس اور مائیک سمیت دیگر سامان سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

ایکپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 صغیر سینٹر سے سہراب گوٹھ کی طرف جانے والی راشد منہاس روڈ پر ڈاکو مقامی صحافی و یوٹیوبر تنویر سمیت دیگر افراد سے اسلحے کے زور پر واردات کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کے بعد صحافی و یوٹیوبر تنویر کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انھوں نے انتہائی غمزدہ لہجے میں آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو چند منٹوں میں میری 2 سال کی محنت کے بعد جمع کیا گیا سامان سے بھرا بیگ لے گئے۔



انکا کہنا تھا کہ بیگ میں 2 لاکھ روپے مالیت کا کمیرا ، ایک لاکھ روپے مالیت کے 2 لینسز ، مائیک ، ایل ای ڈی لائٹس ، میموری کارڈز ، اور دیگر قیتمی سامان موجود تھا اور اس کی مالیت 5 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ڈاکوؤں کی دیدا دلیری کے ساتھ کی جانے والی اسٹریٹ کرائم کی واردات کے بعد صحافی و یوٹیوبر تنویر انتہائی دلبرداشتہ دکھائی دیئے اور انھوں ںے انتہائی دکھ اور غمگین لہجے میں ان کے اور دیگر یوٹیوبرز کے ساتھ کی جانے والی ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے بتایا۔

انہوںن ے بتایا کہ وہ دیگر یوٹیوبرز کے ہمراہ صغیر سینٹر کے قریب کوریج کے لیے آئے تھے، مسلح ڈاکو دیگر ساتھی یوٹیوبرز سے بھی آئی فون سیون پلس ، کیمرا ، لینس ، کارڈلیس مائیک اور میموری کارڈ شامل ہیں وہ بھی چھین کر لے گئے۔

صحافی تنویر کی جانب سے یوسف پلازہ تھانے میں واردات سے متعلق درخواست جمع کرا دی گئی ہے جبکہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے صحافی و یوٹیوبر تنویر سے چھینا جھپٹی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور چھینے گئے سامان کی برآمدگی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں