سرکاری زمین پر قبضہ اینٹی کرپشن پنجاب نے جاوید لطیف کو طلب کرلیا

اینٹی کرپشن اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد وقارچیمہ کو بھی طلب کر چکی ہے


ویب ڈیسک September 26, 2022
فائل فوٹو

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کو طلب کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ایم این اے جاوید لطیف، منور لطیف، امجد لطیف اور دیگر کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے جاوید لطیف اور دیگر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔

قبل ازیں، اینٹی کرپشن مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد وقارچیمہ کو بھی طلب کر چکی ہے، ایم پی اے وقار چیمہ کو ڈی سی گوجرانولہ کی درخواست پر طلب کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔