شاہ رُخ خان کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مِل گیا

شاہ رخ خان کے خلاف کانگریس کے رہنما نے عدالت میں کیس دائر کیا تھا


ویب ڈیسک September 27, 2022
فلم’ رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےکام کیا تھا(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے کنگ اور دنیا بھر میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان پر 2017 میں عائد کردہ کیس ختم کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو بھارتی سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا ہے ان پر 2017ء میں فلم 'رئیس' کے پروموشن کے دوران بنایا گیا کیس خارج کردیا گیا۔

سال 2017ء میں فلم کی پروموشن کے دوران بھگدڑ سے ایک شخص کی ہلاکت اور کچھ لوگوں کے زخمی ہوئے تھے،بھارتی ریاست گجرات میں ہوئے اس واقعے پر شاہ رخ خان کے خلاف کانگریس کے رہنما نے عدالت میں کیس دائر کیا تھا جس پر اداکار نے گجرات ہائی کورٹ میں کیس ختم کرنے کی اپیل دائر کی تھی۔

کنگ خان کے خلاف شکایات کو ختم کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ شاہ رُخ خان کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا، مرنے والا شخص کو دل کی بیماری تھی اور اس کی موت دیگر وجوہات کی وجہ سے ہوئی۔

واضح رہے کہ سال 2017ء میں شاہ رخ خان نے فلم کی پروموشن کے لئے پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ ممبئی سے دہلی تک ٹرین میں سفر کیا تھا اس دوران ٹرین متعدد اسٹیشنوں پر رُکی جہاں شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے مداحوں کا رش لگا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ فلم' رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی جوڑی کو دونوں ممالک میں خوب پسند بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں