اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے وزیراطلاعات

اسحاق ڈار کی واپسی پر فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر کا رونا بنتا ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک September 27, 2022
اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں ہیں، مریم اورنگزیب:فوٹو:فائل

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہرروز اضافہ ہوگا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا اور چینی چور کا رونا بنتا ہے۔ روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں الحمدللہ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار صاحب کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں وہ جلد سینیٹر کا حلف اُٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔