911 کی رات اسامہ نے حملوں کی ذمے داری قبول کرلی تھی ابو غیث کا امریکی عدالت میں بیان

اسامہ نے نائن الیون کی رات ہی اس واقعے کے ماسٹرمائنڈہونے کی ذمے داری قبول کرلی تھی۔ابوغیث


AFP March 21, 2014
اسامہ نے نائن الیون کی رات ہی اس واقعے کے ماسٹرمائنڈہونے کی ذمے داری قبول کرلی تھی۔ابوغیث۔ فوٹو: فائل

القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابوغیث نے نیویارک کی وفاقی عدالت کوبتایا ہے کہ اسامہ نے نائن الیون کی رات ہی اس واقعے کے ماسٹرمائنڈہونے کی ذمے داری قبول کرلی تھی۔

عدالت میں اپنے خلاف دہشت گردی کے الزامات پرمقدمے کی سماعت میں بیان دیتے ہوئے ابوغیث نے11ستمبر2001ء کو افغانستان کی ایک غارمیں اسامہ سے اپنی ملاقات کااحوال بتایااورکہاکہ اسامہ نے کہا کہ کیاتم جانتے ہوکیاہواہے،یہ ہم ہی ہیں جنھوں نے اسے کیا،ابوغیث نے جواب دیااس کے بعدآپ کوامریکا کے شدیددبائوکا سامناہوگا، اس پراسامہ نے کہاکہ زیادہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، میں دنیاکوپیغام دینا چاہتا ہوں اورچاہتاہوں وہ پیغام تمہارے ذریعے پہنچے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |