عامر خان کی نئی فلم تلاش تنازعات کا شکار

بالی وڈ فلم تلاش کی کہانی ہالی وڈ کی فلم شٹر آئلینڈ کی کاپی ہے


ویب ڈیسک September 14, 2012
بالی وڈ فلم تلاش کی کہانی ہالی وڈ کی فلم شٹر آئلینڈ کی کاپی ہے۔ فوٹو وال پیپر نائنٹی نائن

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم "تلاش" ریلز سے پہلے ہی تنازعات کاشکار ہوگئی.

فلم تلاش میں عامر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم کو نومبر میں نمائش کے لیے پیش کیا جا ئے گا، لیکن میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ بالی وڈ فلم تلاش کی کہانی ہالی وڈ کی فلم شٹر آئلینڈ کی کاپی ہے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عامر کی فلم کی ہدایتکارہ ریما کپتی کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے وہ پروموشن تقریبات میں شرکت نہیں کرینگے۔

اس موقع پر عامر خان نے اپنی ٹیم سے کہا کہ ان خبروں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ،صرف فلم کی پروموشن پر توجہ دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں