کبھی کبھی سوچتی ہوں کام چھوڑ دوں عائزہ خان ایوارڈ شو میں رو پڑیں

عائزہ خان رواں سال اپنے مزاحیہ ڈرامے چُپکے چُپکے میں بےحد پسند کی گئیں اور ان کی اداکارہ کو خوب سراہا گیا

عائزہ خان ایوارڈ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں(فائل فوٹو)

پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان ٹورنٹو میں منعقد ہم ایوارڈز شو میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

عائزہ خان کو بہترین اداکارہ اور عثمان خالد بٹ کے ساتھ بہترین جوڑی کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس کو حاصل کرنے میں وہ کامیاب رہیں، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے عائزہ خوشی کے آنسوؤں پر قابو نہ پاسکیں۔

عائزہ خان نے اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ شاید تھوڑا مشکل ہورہا ہے کام کرنا تو میں کام چھوڑ دیتی ہوں زرا گھر وغیرہ دیکھتی ہوں، لیکن جب میں ایسا سوچتی ہوں آپ لوگ مجھے ایوارڈ دے دیتے ہیں جو پھر مجھے ہمت دلاتا ہے اور مجھ سے پھر سے وہ کام کرواتا ہے جو مجھے بہت پسند ہے'۔







View this post on Instagram


A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)




میرے پاس تم ہو جیسے مشہور ترین ڈرامے میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان رواں سال اپنے مزاحیہ ڈرامے چُپکے چُپکے میں بےحد پسند کی گئیں اور ان کی اداکارہ کو خوب سراہا گیا۔


یاد رہے کہ کینیڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں پاکستان کے بےشمار ستاروں نے شرکت کی اور ایوارڈز وصول کئے تاہم سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے شوبز اداکاروں کا بیرونِ ملک میں منعقد یہ ایوارڈ شو شدید تنقید کی زد میں رہا۔








View this post on Instagram




A post shared by HUM Awards (@humawards)



 

 
Load Next Story