بابراعظم کے والد نے ننھے مداح کی خواہش پوری کرنے کی حامی بھرلی

ایک فرشتہ بابر سے ملنا چاہتا ہے، مجھے واپس آنے دیں ہوجائے گا، والد بابر اعظم کا مداح کو جواب


ویب ڈیسک September 27, 2022
فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے ننھے مداح کی خواہش پوری کرنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کردیا۔

قومی بلے باز بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اسی لیے مداح قومی ٹیم کے کپتان سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی بابر کے والد سے کرتے ہیں۔

گزشتہ روز اعظم صدیق نے پاک انگلینڈ سیریز برابر ہونے پر اپنی تصویر ایک پیغام کیساتھ شیئر کی اور کیپشن کے آخر میں 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ بھی لگایا۔

اس پوسٹ پر ایک خاتون نے کمنٹ کیا اور کہا کہ 'انکل میرا 6 سالہ بیٹا بابر سے ملنا چاہتا ہے، ہم اس کی خواہش کیسے پوری کریں' جس کے جواب میں بابر اعظم کے والد نے ننھے مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرتے ہوئے کہا کہ 'ایک فرشتہ بابر سے ملنا چاہتا ہے، اس سے بڑی بابر کی خوش قسمتی اور کیا ہوگی'۔

Babar-Azam

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں