آڈیو لیکس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منسوخ
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، وزیراعظم دورہ امریکا پر اعتماد میں لیں گے، اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ شرکت کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق آڈیو لیکس کے لیے ابھی کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی جب کہ قومی سلامتی کمیٹی کاکل ہونے والااجلاس بھی منسوخ کردیاگیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: آڈیو لیک؛ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دورے سے واپس آتے ہی آڈیو لیکس، ملکی سلامتی کی صورت حال اور دیگر امور پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا بھی شریک ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ کے طور پر شرکت کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لیں گے جب کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال، سیلاب زدگان کی بحالی اور عالمی امداد پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اہم اجلاسوں کی آڈیو ریکارڈنگز لیک ہونے کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔