حکومتی اور طالبان کمیٹیاں پس پردہ سیز فائر میں 45 دن کی توسیع پر متفق

حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مستقل امن معاہدے کے لیے پس پردہ رابطوں کا عمل جاری ہے، ذرائع


عامر خان March 21, 2014
حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مستقل امن معاہدے کے لیے پس پردہ رابطوں کا عمل جاری ہے، ذرائع. فوٹو فائل

COLOMBO: حکومت اور طالبان کے درمیان مستقل امن معاہدے کیلیے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں پس پردہ سیز فائر میں 45دن کی توسیع کے لیے اتفاق رائے کرلیا گیا ہے ،جس کا باضابطہ اعلان حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان براہ راست ہونے والی ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

فریقین اپنی اپنی جانب سے سیز فائرمیں توسیع کا اعلان کریں گے۔ قابل اعتماد ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مستقل امن معاہدے کے لیے پس پردہ رابطوں کا عمل جاری ہے اور اس رابطے میں ایک پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ دونوں فریقین سیز فائر میں توسیع پر رضامند ہوگئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 30دن اور دوسرے مرحلے میں 15یوم کی توسیع کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں میں پس پردہ اس بات پر اتفاق کرلیا گیا ہے کہ مذاکرات کے لیے'' فری پیس زون ''جنوبی وزیرستان کے قریبی علاقے میں ہی قائم کیا جائے گا اور اس کا باضابطہ اعلان جمعہ کومتوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں