حکومتی اور طالبان کمیٹیاں پس پردہ سیز فائر میں 45 دن کی توسیع پر متفق

حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مستقل امن معاہدے کے لیے پس پردہ رابطوں کا عمل جاری ہے، ذرائع

حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مستقل امن معاہدے کے لیے پس پردہ رابطوں کا عمل جاری ہے، ذرائع. فوٹو فائل

COLOMBO:
حکومت اور طالبان کے درمیان مستقل امن معاہدے کیلیے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں پس پردہ سیز فائر میں 45دن کی توسیع کے لیے اتفاق رائے کرلیا گیا ہے ،جس کا باضابطہ اعلان حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان براہ راست ہونے والی ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔


فریقین اپنی اپنی جانب سے سیز فائرمیں توسیع کا اعلان کریں گے۔ قابل اعتماد ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مستقل امن معاہدے کے لیے پس پردہ رابطوں کا عمل جاری ہے اور اس رابطے میں ایک پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ دونوں فریقین سیز فائر میں توسیع پر رضامند ہوگئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 30دن اور دوسرے مرحلے میں 15یوم کی توسیع کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں میں پس پردہ اس بات پر اتفاق کرلیا گیا ہے کہ مذاکرات کے لیے'' فری پیس زون ''جنوبی وزیرستان کے قریبی علاقے میں ہی قائم کیا جائے گا اور اس کا باضابطہ اعلان جمعہ کومتوقع ہے۔
Load Next Story