پی پی متحدہ میں حکومت سازی کیلیے ابتدائی نکات طے پاگئے
پیپلزپارٹی سے ہونے والی بات چیت پر ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان لندن میں مشاورت کا عمل جاری ہے
MANCHESTER:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد دبئی کا دورہ مکمل کرکے جمعرات کو کراچی پہنچ گئے، دبئی مذاکرات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اگلے مذاکراتی عمل کا آغاز جلد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر ندیم نصرت اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تفصیلی ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں سیاسی صورت حال، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے اور سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی، ان ملاقاتوں میں دونوں جماعتوں میں حکومت سازی کے حوالے سے ابتدائی نکات طے پاگئے ہیں، دبئی مذاکرات کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے ہونے والی بات چیت پر ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان لندن میں مشاورت کا عمل جاری ہے اور جلد اس حوالے سے کوئی اہم فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی واپسی کے بعد جلد وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گورنر سندھ سے ملاقات ہوگی، اس ملاقات میں دبئی میں ہونے والی بات چیت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں جلد مذاکراتی عمل کا دوسرا باضابطہ دور شروع ہوجائے گا، اس ملاقات میں سندھ میں بلدیاتی نظام، بلدیاتی اداروں کے فنڈ کا اجرا، ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم اور حکومت سازی کا حتمی فارمولہ طے کیا جائے گا۔