اب گھر بیٹھے موبائل سے مسجد نبویﷺ میں حاضری ہر زاویے سے روح پرور نظارے

اس سافٹ ویئر سے آپ مسجد نبوی ﷺ کے کونے کونے کی زیارت کرسکیں گے


ویب ڈیسک September 27, 2022
ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ خود مسجد نبوی میں چہل قدمی کر رہے ہوں، فوٹو: فائل

مسجد نبوی ﷺ کی دیدار کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب وہ یہ سہولت گھر بیٹھے اپنے موبائل کے ذریعے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

کورونا وبا کے دوران خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی پر پابندیاں تھیں۔ لاکھوں دل اپنی محبوب مساجد میں جانے اور عبادت کو تڑپ رہے تھے۔ اس تشنگی کو دور کرنے کے لیے دو سال قبل وحی نامی ایک ایپ لانچ کی گئی تھی۔

اس ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے خانہ کعبہ کی زیارت کرسکتے ہیں اور ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ورچوئل گلاسز کے استعمال سے ایسا محسوس ہوتا جیسے مسجد الحرام میں چہل قدمی کر رہے ہوں۔

اس حوالے سے 9 منٹ کی ورچوئل فلم بھی بنائی گئی تھی جس میں 360 زاویے پر مسجد الحرام کے ایک ایک حصے کی زیارت کرنا ممکن تھی اور ساتھ ہی وحی ایپ کے ذریعے نمازوں میں بھی شرکت کی جا سکتی تھی۔

وبا کا دور ابتلا تو ختم ہوا اور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ نمازیوں سے کھچاکھچ بھر گئیں تاہم اب بھی دنیا بھر میں لاکھوں ایسے پروانے ہیں جو اخراجات یا دیگر مسائل کے باعث مسجد نبوی ﷺ کے دیدار کو ترس رہے ہیں۔

ایسے تمام عاشقان کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی حکومت کے ادارے قرآن کمپلکیس نے ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے گھر بیٹھے ہی مسجد نبوی کے کونے کونے کے نظارے سے آنکھوں کو پرنور کرنے کا بندوبست کرلیا ہے۔

اس ورچوئل سافٹ ویئر کو موبائل پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے 360 ڈگری پر انگلی سے اسکرول کرتے ہوئے مسجد نبوی ﷺ کے شمال، مغرب، جنوب اور مشرقی حصوں میں جسے دیکھنا چاہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ خود مسجد نبوی ﷺ میں موجود ہیں۔ آئیں یہاں کلک کر کے اس سعادت بابرکت سے مستفید ہوتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں