بدقسمتی ہے نہ نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا رستہ روکا عمران خان
ملکی خزانہ مفرور ملزم کے حوالے کرکے بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھادیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے نہ نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا رستہ روکا۔
عمران خان نے وزیراعلی ہاؤس پشاور میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا خزانہ مفرور ملزم اسحاق ڈار کے حوالے کردیا گیا، بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نہ ہمارا نظام انصاف اس کو روک سکا، نہ جو ملک کے محافظ بنتے ہیں انہوں نے اس کا رستہ روکا، لیکن انشاءاللہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں نے مجھے ہٹایا، زرداری ، شریف خاندان کے اربوں روپے باہر رکھے ہیں، چوروں کی حکومت نے 5 ماہ میں مہنگائی کو کم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، آج مہنگائی ملک میں 50 سال کی سب سے بلند سطح پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان اسلام کو بیچتا ہے، کرسی کے بدلے ان سے اپنی مرضی کا فتویٰ لیا جاسکتا ہے، اسے دیکھ کر لوگ اسلام سے دور ہوجاتے ہیں، اس کے ضمیر کی قیمت ڈیزل کا ایک پرمٹ ہے۔
بعدازاں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تاجرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کوبیرونی سازش کے ذریعے ہم پر مسلط کیاگیا، 50 سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، جوملک سترہ سال بعد سب سے تیزی سے ترقی کررہاتھاوہ دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گیا ہے، دومافیاخاندانوں نے پاکستان کو تباہ کردیا، ہم نے تیل عالمی منڈی میں 115ڈالر ہونے کے باوجود سستابیچا، لیکن آج 90 ڈالر ہے پھر بھی 250 روپے لیٹرہے۔
عمران خان نے کہا کہ پام آئل عالمی منڈی میں 1700 سے 1000 ڈالر پرہے لیکن ملک میں مہنگا بک رہاہے، آٹااور چاول اتنے مہنگے ہوگئے ہیں تولوگ کیسے گزاراکریں، تنخواہ دار طبقہ کے لیے قیامت آچکی، موبائل فون کی پچاس فیصد فیکٹریاں بندہوچکی ہیں یہی حالت گاڑیوں کی فیکٹریوں کابھی ہے۔