سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی عالمی قیمت تین ڈالر کی کمی سے 1637 ڈالر کی سطح پر آگئی اسی طرح یہاں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1450 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام قیمت 1243 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے کی سطح پر آگئی۔