صوابی میں گاڑی پر فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

فائرنگ کرنے والا مقتول خواجہ سرا کا دوست تھا جبکہ گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ ہیں، پولیس


ویب ڈیسک September 27, 2022
خواجہ سرا وفا صوابی سے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں پشاور جا رہا تھا، فوٹو ایکسپریس

خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے خواجہ سرا وفا کو قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سرا وفا ساتھیوں کے ہمراہ کار میں صوابی سے پشاور جا رہا تھا اور فائرنگ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والا مقتول خواجہ سرا کا دوست تھا جبکہ گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ ہیں۔

مقتول خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں