سبق یاد نہ کرنے پر مدرسہ معلم کا بچوں پربہیمانہ تشدد

بچوں پر تشدد کرنے والے استاد کے خلاف پولیس قانونی کارروائی کرے، والدین


ویب ڈیسک September 27, 2022
فائل:فوٹو

مدرسے کے طالبعلموں پر بد ترین تشدد کرنے والے استاد کے خلاف بچوں کے والدین نے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ ریس کورس کے علاقے میں واقع مدرسے کے معلم نے کمسن بچوں پر بدترین تشدد کیا، والدین نے استاد کی طرف سے بچوں پر کئے جانے والے بہیمانہ تشدد پر ردعمل دیتے ہو ئے معلم کی حیوانیت کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔

مقامی مدرسے کے معلم نے سبق یاد نہ ہونے پر 7 سالہ سبحان اور 8 سالہ ابراھیم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، صبح 8 بجے مدرسے جانے والے بچوں کو معلم نے تشدد کا نشانہ بنایا، بچے شام چار بجے گھر پہنچے تو والدین کو استاد کے تشدد کے حوالے سے آگاہ کیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ معلم کے تشدد سے بچوں کے جسم پرپڑنے والے نشانات موجود ہیں، مقامی پولیس کو درخواست دی ہے کہ معلم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں