ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کا بدھ سے آغاز انتظامات مکمل

ملک بھر سے12 ٹیموں کی شرکت، باہمی محبت و بھائی چارہ کو فروغ ملے گا، خوش بخت


Sports Reporter March 21, 2014
ملک بھر سے12 ٹیموں کی شرکت، باہمی محبت و بھائی چارہ کو فروغ ملے گا، خوش بخت۔ فوٹو: فائل

پی ایچ ایف کے ویمن ونگ کی چیئر پرسن خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ 26 مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والی 28 ویں قومی ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کے شایان شان انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ملک بھر سے12 ٹیموں کی شرکت سے قومی ہم آہنگی اور باہمی محبت و بھائی چارہ کو فروغ ملے گا اور شہر قائد کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا، ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں چیمپئن شپ کے حوالے سے ایک اجلاس کے بعد نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متعدد مسائل اور مالی مشکلات کے باوجود قومی چیمپئن شپ کو بھر پور انداز میں منعقد کرانے کااہتمام کیا گیا ہے، چیمپئن شپ میں شریک چاروں صوبوں سمیت تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تمامتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، ویمن ونگ کے تحت ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کے اعزاز میں استقبالیہ بھی ترتیب دیا گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں خوش بخت شجاعت نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود قومی سطح پر خواتین ہاکی کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت قومی چیمپئن شپ کے بعد چاروں صوبوں میں ٹورنامنٹس منعقد کرائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |