وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلا کیلئے رہائشی کالونیاں بنانے کا اعلان

وکلا اور ان کے اہل خانہ کو مفت علاج کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، پرویز الٰہی


ویب ڈیسک September 27, 2022
فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وکلا کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر رہائشی کالونیاں بنانے کا اعلان کردیا۔

وکلا برادری سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے رہائشی کالونیاں بنانے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہر ضلع اور تحصیل میں صحافی کالونیوں کی طرح وکلا کیلئے بھی رہائشی منصوبے بنائے جائیں گے۔

انہوں نے وکلا اور اہل خانہ کے لیے مفت علاج کی سہولیات دینے کا بھی اعلان کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہری دفاع (پبلک ڈیفنڈر) ایکٹ کو فوری بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کیلیے سروس اسٹرکچر،شاہ چراغ بلڈنگ کے قریب پارکنگ پلازہ اور پنجاب بار کونسل کی عمارت، ہاسٹل کی تعمیر و مرمت کا بھی اعلان کیا۔

وکلا کے ساتھ ہو نے والی ملاقات میں مونس الٰہی سمیت اتحادی رہنما حسان نیازی اورعامر سعید بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں